28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںبھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا ،صوبائی وزیر...

بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا ،صوبائی وزیر صحت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ برداشت اور تحمل کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ،پاکستان کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے سکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے ہمیشہ صبروتحمل کامظاہرہ کیاہے ،بھارت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش رہیں گے بلکہ اس کے ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا، یوم تشکر پر بہادر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

- Advertisement -

بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ یوم تشکر کے موقع پر پاکستان کے بہادر افواج کو خراج تحسین ،وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیو الے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ خطے کے وسیع تر مفاد میں صبر وتحمل کامظاہرہ کیاہے لیکن بھارت اس عمل کو ہماری کمزوری سمجھ رہاہے جو اس کی غلط فہمی ہے ،پاکستان اپنی خودمختاری کے خلاف ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں