22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ...

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے ،عبدالحمید لون

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کےاوچھے ہتھکنڈے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے اور اس کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔

اتوار کواے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں آبادیاتی تبدیلیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں،بھارت نے 27 اکتوبر 1947 سے جموں و کشمیر پر 77 سال سے قبضہ کر رکھا ہے،کشمیریوں نے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔عبدالحمید لون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے۔

- Advertisement -

عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ان قراردادوں پر عمل درآمد پر منحصر ہےجو خطے کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں