بھارت کے برعکس پاکستان کشمیر کاز کے لئے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہے، محبوبہ مفتی ، عمرعبداللہ

76
محبوبہ مفتی

سرینگر۔22اگست (اے پی پی):دنیابھر میں منگل کو جہاں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پرپر تشدد واقعات کے متاثرین کادن منایا گیا دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیرکے ساتھ ساتھ بھارت بھرمیں مسلمان نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار رہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج اس دن کی مناسبت سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے تمام حقوق چھین لیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنارہی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی برادری کو پہلے ہی جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی سے خبردار کیا جا چکا ہے۔صحافیوں کی عالمی تنظیم ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس”نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرینگر میں خبروں کے آزاد پورٹل” کشمیر والا ”کی جومقبوضہ جموں و کشمیرسے انسانی حقوق کی رپورٹنگ کے لئے مشہور ہے، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکائونٹس کو فوری طور پر بحال کرے۔ سی پی جے کے ایشیا پروگرام کی کوآرڈینیٹر”بہ لیہ یی "نے کوالالمپور میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جبری پابندی خطے میں آزادی صحافت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

سی پی جے نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ویب پورٹل کو فوری طور پر بحال کرے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں پر ظلم و ستم بند کرے۔بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکس اور سمارٹ میٹرز کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف جاری احتجاج کو روکنے کے لیے ضلع سانبہ کے کچھ علاقوں میں دفعہ 144نافذ کر دی۔ پولیس کی گاڑیوں سے جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر اعلانات کئے گئے جن میں مظاہرین کو فوری طور پر منتشر ہونے کو کہاگیا۔ سینکڑوں سرکاری ملازمین نے جن میں زیادہ تر محکمہ بجلی سے ہیں، سرینگر کے پریس انکلیو میں تنخواہوں کی ادائیگی میں باقاعدہ اور جان بوجھ کر تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، کپواڑہ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع راجوری میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سرینگر میں اپنے میڈیا انٹرویوز میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تقرری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے برعکس پاکستان جموں و کشمیر کاز کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو انعام اور احترام تو دیتا ہے۔جنوبی افریقہ میںمسلم لائرز ایسوسی ایشن اور کشمیری ایکشن گروپ نے مشترکہ طور پر نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی اور سائوتھ افریقن پولیس

سروس کو خط لکھا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے جنگی جرائم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوگرفتارکرکے تحقیقات کرے اوران کے خلاف مقدمہ چلائے۔ مودی آج سے جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی 3 روزہ 15وی بریکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔سینئر حریت رہنما اور تحریک وحدت اسلامی کے سرپرست نثار حسین راتھر آج سرینگر میں انتقال کر گئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی تھی۔