بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، مچل سٹارک

191

کینبرا۔11دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر،گواسکر ٹرافی سیریزکے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 34 سالہ مچل سٹارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آئندہ میچ میں بھی نہ صرف فتح بلکہ 1-2 کی برتری دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مچل سٹارک نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 1-2سے اپنے نام کرے گی جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔