بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کےلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ایلسٹر کک

96

موہالی ۔ 25 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دی تھی