33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا...

بھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور باصلاحیت ہے،امیر مقام

- Advertisement -

پشاور۔ 12 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور باصلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے دنیا کو کھلے الفاظ میں کھلے انداز میں آزادانہ تحقیقات کرانے اور اپنا ہر قسم کا تعاون دینے کی بھی بات کی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی واضح مؤقف اپنایا کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لیکن الٹا خود دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا،بھارت نہ صرف ایف آئی آر درج کر کے بدنامی کا شکار ہوا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا مؤقف کمزور پڑ گیا۔

- Advertisement -

امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور یہ اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے،آج وقت ہے کہ ہم سب ایک ہو کر پاکستان کے لیے سوچیں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کو ترجیح دیں۔انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک کو آئینی بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں