بھارت کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے، فخر زمان

100

اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میں نو بال پر آﺅٹ ہونے سے بچنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، روایتی حریف کے خلاف کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے۔ فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میں 3 کے انفرادی سکور پر بمرا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے دھونی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے تاہم نوبال کی وجہ سے آﺅٹ ہونے سے بچ گئے انہوں نے دوسرا موقع ملنے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی اور 114 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔