سرینگر۔8جولائی (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کو ان کے 5ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وادی کشمیر میں پوسٹر اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دکانوں کے شٹروں ، دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں آزادی اور برہان وانی کے حق میں مختلف تحاریر درج ہیں۔ شٹروں ، بینروں اور پوسٹروں میں شہید نوجوان رہنما کی تصاریر بھی موجود ہیں جبکہ ان کی گرافٹی شبیہ بھی بنائی گئی ہے۔
بینروں اور پوسٹروں میں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ ، آسیہ اندرابی اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کی تصاویر بھی موجود ہیں۔