29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے ثبوت سامنے آ چکے،ہندوستان کو اس...

بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے ثبوت سامنے آ چکے،ہندوستان کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے،پیٹرن انچیف بریگیڈیئر(ر)آصف ہارون راجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیبلیٹی(سی ڈی ایس)کےپیٹرن اِنچیف بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے بھارت کی جانب سے کئے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے 1971 سے لے کر پہلگام حملے تک متعدد فالس فلیگ کارروائیاں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی” را ” پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈاکٹر عرفان اشرف کے ہمراہ پر یس کانفرنس کے دوران بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے اپنے تھنک ٹینک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے دنیا کو دھوکہ دیتا چلا آ رہا ہے، یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں، اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عالمی استحکام قائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ شفاف تحقیقات اور حقائق کی تلاش پر زور دیتا رہا ہے۔بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو اس کے جھوٹے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اس کے فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ بھارت کی جھوٹی مہمات پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں اور اس صورتحال کا حل سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر اس صورتحال کا مناسب اور بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں