بھارت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں جرمن اہلکار کے خلاف مقدمے کا آغاز

137

برلن ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام جرمن دفتر خارجہ کے ایک ملازم کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وکلائے استغاثہ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ اس اہلکار نے جرمنی میں رہنے والے سکھوں کی معلومات بھارت کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کی ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے اس جرمن اہلکار کو یہ احکامات دے رکھے تھے کہ وہ ان بھارتیوں کی معلومات ان کو فراہم کرے،