24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینبھارہ کہو فلائی اوور میں دو حادثات تعمیراتی معیار یا کاریگری کی...

بھارہ کہو فلائی اوور میں دو حادثات تعمیراتی معیار یا کاریگری کی کسی کمی کی وجہ سے پیش نہیں آ ئے،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ،قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ بھارہ کہو فلائی اوور میں دو حادثات تعمیراتی معیار یا کاریگری کی کسی کمی کی وجہ سے پیش نہیں آ ئے،سی ڈی اے انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار،پلوشہ خان اور بلال مندوخیل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارہ کہو فلائی اوور میں دو حادثات پیش آئے اس وقت تمام حفاظتی انتظامات موجود تھے،وزیراعظم نے ان واقعات کی تحقیقات کےلئے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا۔سی ڈی اے کمیشن کی رپورٹ پر مناسب کارروائی کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں