بھارہ کہو ہاﺅسنگ سکیم پر کام جلد شروع ہو جائے گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

110

اسلام آباد ۔25نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بھارہ کہو ہاﺅسنگ سکیم پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارہ کہو ہاﺅسنگ سکیم کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ پانچ ارب 83 کروڑ روپے تھا ‘ بھارہ کہو ہاﺅسنگ پروجیکٹ 2009ءمیں شروع ہوا تھا اور مختلف وجوہات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی