بھاری میرازمینوں پر برسیم کی بروقت کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت

115
بھاری میرازمینوں پر برسیم کی بروقت کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت
بھاری میرازمینوں پر برسیم کی بروقت کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت

سیالکوٹ۔7اکتوبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا کہ بھاری میرازمینوں پر برسیم کی بروقت کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے،اکتوبر ، نومبر کی بجائے دسمبراورجنوری کے مہینوں میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہوجاتی ہے لیکن معتدل آب و ہوابرسیم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے شرح بیج اورکھادوں کا متناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی کاشت کیلئے 8کلوگرام فی ایکڑ، جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اورجئی کا بیج10کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح سرسوں کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج8کلوگرام اور سرسوں کا بیج نصف کلوگرام رکھنے کے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔