سمبڑیال۔ 04 جولائی (اے پی پی):سینئر زراعت آفیسرمحکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ بھنڈی اورتوری کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھیتی بھنڈی اور توری کی کاشت جولائی میں مکمل کرلیں،زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں
بھندی اور توری کی پچھیتی کاشت کیلئے10 سے12 کلو گرام بیج فی ایکڑ ڈالیں ، کھیلیوں کا فاصلہ 2 فٹ اوربھندی کے بیج کا فاصلہ4 انچ تک رکھیں،توری کے بیج کا فاصلہ 6 سے 9 انچ تک رکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھنڈی اور توری کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے 2 سے3 بوری یوریا ،ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری بوٹاشیم سلفیٹ کی کھاد ڈالیں