سیالکوٹ۔5جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نےکہاہے کہ بھنڈی کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے بروقت اقدامات کریں، فصل پر بیماریوں اورکیڑو ں کے حملے سے بچنے کے لئے کانفیدارمحلول استعمال کریں۔ترجمان محکمہ زراعت نےاپنے ایک بیان میں بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل پر مرجھاؤکی بیماری کی وجہ سے پودے جڑسے سوکھناشروع ہوجاتے ہیں
حملہ شدید ہوجائے تو پودے مرجاتے ہیں،بیماریوں کے کنٹرول کےلئے فصلوں کا مناسب ہیرپھیراورجلدپانی جذب کرنے والی زمین میں فصل کی کاشت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنڈی توری پیلاروگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلاپڑجاتاہے ،ابتدا میں حملے کی صورت پودے کا قدبھی متاثرہوتاہے ،اس بیماری کوکنٹرول کرنامشکل ہے تاہم سفیدمکھی کے کنٹرول سے اس پرکافی حدتک قابوپایاجاسکتاہے ،اس مقصدکے لئے کانفیڈار کا استعمال اچھے نتائج دیتاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542678