بھڈانہ کلاں اسلام آباد میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے قیام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 108.240 ملین روپے مختص

18
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کےبھڈانہ کلاں اسلام آباد میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 108.240 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 420.886 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 312.650 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 108.240ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔