بھکر۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ملک اشرف نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں موجود سہولیات، سیکیورٹی انتظامات اور امتحانی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ امتحانات کو شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جائے اور طلبہ کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو