بھکر،اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

152
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

بھکر ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان چوہدری عثمان سلطان اور تفتیشی آفیسر مختیار حسین جھکڑ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم رضوان حیدر اسلحہ ناجائز کلاشنکوف کے ذریعے اسلحہ کی نمائش کر رہا ہے اور خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا ہے۔

تفتیشی آفیسر مختیار حسین جھکڑ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے تھانہ صدر دریا خان کے نواہی علاقے بستی سکھے شاہ میں کامیاب ریڈ کر کے ملزم رضوان حیدر کو گرفتار کر لیا اور نمائشی اسلحہ کلاشنکوف بھی برآمد کر لی ۔