بھکر،بابا گرو نانک یونیورسٹی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے دن پر آگاہی واک کا انعقاد

103

بھکر۔ 06 دسمبر (اے پی پی):بابا گورو نانک یونیورسٹی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے دن پر آگاہی واک کا انعقادکیا گیا ۔وائس چانسلربابا گورو نانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کے وژن اور ہدایت کے مطابق شعبہ ذوالوجی نے وائلڈ لائف کنزرویشن ڈے کے موقع پر ایک شاندار آگاہی واک کا انعقاد کیا۔

اس واک کی سرپرستی رجسٹرار مسٹر مبشر طارق، چیئرمین شعبہ ذوالوجی اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول، چیئرمین شعبہ باٹنی اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر کفیل احمد، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل اور چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر شاہد مبین، چیئرمین شعبہ فزکس ڈاکٹر نصیب احمداور چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد عثمان یونس نے کی۔

ایونٹ کے مرکزی منتظم ڈاکٹر مدثر حسن نے واک کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ دیگر فیکلٹی ممبران، جن میں ڈاکٹر قدسیہ مشتاق، محترمہ سامعہ ظہور، اور محترمہ صباء ریاض نے بھی شرکت کی۔

واک کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے جنگلی حیات کی اہمیت کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء، فیکلٹی ممبران اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
چیئرمین شعبہ ذوالوجی پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول نے اپنے خطاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کی بقا ءکو یقینی بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شرکاء نے واک کے دوران بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت اور اس حوالے سے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا تھا۔