بھکر۔ ۔ 21 نومبر (اے پی پی):بھکر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتارہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر انسپکٹر ملک محمد اختر بگا اور تفتیشی آفیسر طاہر حسین سب انسپکٹر نے سمیع اللہ ملزم کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصویر وائرل ہونے پر فوری ایکشن کیا اورملزم سمیع اللہ کو اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کر لیا ۔تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔