26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومضلعی خبریںبھکر،سکالرشپ طلبہ کے مالی معاونت کے ساتھ انکی تعلیمی ترقی اور حوصلہ...

بھکر،سکالرشپ طلبہ کے مالی معاونت کے ساتھ انکی تعلیمی ترقی اور حوصلہ افزائی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،پرنسپل

- Advertisement -

بھکر۔۔۔۔ 31 جنوری (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے شعبہ اُردو میں بی ایس فرسٹ سمسٹر کے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے ذہین اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کالج کے پرنسپل ، معزز اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر نعیم الحق چودھری نے کی، جب کہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف علمی و ادبی شخصیت صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کمال تھے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر رضا حسین سیال، پروفیسر محمد افضل راشد،پروفیسر افتخار احمد اور پروفیسر ڈاکٹر سعید عاصم نے تقریب سے خطاب کیا۔

- Advertisement -

مقررین نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور انہیں محنت و لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں مزید آگے بڑھنے کی تلقین کی۔مقررین نے حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی قیادت میں ذہین اور مستحق طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سکالرشپ نہ صرف طلبہ کی مالی معاونت کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کی تعلیمی ترقی اور حوصلہ افزائی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد ملک،پروفیسر رانا محمد منور، پروفیسر راؤ محمد ساجد اقبال، پروفیسر علی رضا، پروفیسر عزیز احمد، اور پروفیسر عبد العزیز انجم بھی موجود تھے۔

مقررین نے حکومت اور تعلیمی اداروں کی جانب سے ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سکالرشپ جیسے اقدامات کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ محنتی طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔تقریب میں موجود طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےسکالرشپ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں