35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات کے استعداد کار...

بھکر،ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات کے استعداد کار کو جانچنے کے لیے خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقاد

- Advertisement -

بھکر۔ 18 اپریل (اے پی پی):ضلع بھکر میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات کی استعداد کار کو جانچنے کیلئے خصوصی موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیاجس میں امدادی اقدامات اور ان کےجائزہ کیلئے محکمہ صحت،لائیوسٹاک،زراعت،اری گیشن،ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے امدادی آگاہی سٹالز لگائے گئے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے مختلف محکمہ جات کے سٹالز کا دورہ کیا اور کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی اقدامات کے حوالہ سے مختلف محکمہ جات کے لگائے گئے سٹالز پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرعلی حسنین نےریسکیورز کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو بریفنگ دی۔اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس بھکرکے تربیت یافتہ عملہ نے سیلاب متاثرین کومحفوظ مقام پر پہنچانےاورموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کی تربیتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے فلڈ پروٹیکشن انتظامات کامعائنہ کرتے ہوئے ریسکیورز کی کارگردگی کو تسلی بخش قراد دیا۔اس حوالے سےان کا کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا بنیادی مقصد امدادی تیاریوں کا قبل از وقت جائزہ لینا ہے تاکہ عمدہ اقدامات کی بدولت سیلابی صورت حال میں لوگوں کو بروقت ریسکیو کیا جاسکے علاؤہ ازیں اداروں میں آپسی روابط کو بھی مستحکم بناناہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرعلی حسنین نے دوران بریفنگ بتا یا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس بھکرکسی بھی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لے ہمہ وقت تیار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں