بھکر،نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال کر ورکنگ شروع کر دی

91

بھکر۔ 02 نومبر (اے پی پی):نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ورکنگ شروع کر دی۔ ڈی پی او بھکر کی پولیس لائن آمد پر تمام ایس ڈی پی اوز نے انہیں خوش آمدید کہا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے پولیس لائن کا وزٹ کیا اور تمام سیکشنز کا معائنہ کیا۔