- Advertisement -
بھکر۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، منڈی ٹاؤن میں سڑکیں کلیئر کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان نے منڈی ٹاؤن میں متجاوز غیر قانونی مارکیٹوں،بلڈنگزکے تھڑوں اورڈھانچوں کو منہدم کردیا۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمہتاب احمد خان نےکہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے احکامات کی روشنی میں تحصیل بھکر میں پیرا فورس کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروانا ہے تاکہ عوام الناس کو بہتر اور کشادہ ماحول کی فراہمی کیساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں ریلیف میسر آسکے۔
- Advertisement -