بھکر۔ 14 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام پنجاب سوشو اکنامکس رجسٹری پروگرام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت وہ افراد جو پہلے فیز میں اپنا ڈیٹا رجسٹرڈ نہیں کرواسکے وہ اب اپنا ڈیٹا رجسٹرڈ کروائیں تاکہ آپکو رمضان پیکجز 2025 کیلئے پروگرام میں شامل کیا جاسکے۔
تمام یونین کونسلز اور ایم سی آفس میں سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں اور اندراج کیلئے سٹاف کو مقرر کردیا گیا ہے۔اندارج کیلئے متعلقہ یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں تشریف لائیں اور 15جنوری 2025 سے پہلے خود کو رجسٹر کروائیں تاکہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج سے آپکو مستفید کیا جائے۔