22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،ڈی ایس پی لیگل کا کمیونٹی پولیس لائزان ہال میں کھلی کچہری...

بھکر،ڈی ایس پی لیگل کا کمیونٹی پولیس لائزان ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

- Advertisement -

بھکر۔ 30 مئی (اے پی پی):کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلیےڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا نے کمیونٹی پولیس لائزان ھال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی ایس پی لیگل نے کھلی کچہری میں تمام شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کھلی کچہری لگانے کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ ڈی پی او کا یہ کہنا ہے کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں