بھکر، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کا معائنہ

126
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

بھکر۔05 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تابش محمود بٹ نے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپس کے پیمانے درست نہ ہونے پر مختلف پیٹرول پمپس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے اور ایک پیٹرول پمپ کو موقع پر سیل کردیا۔ اس موقع پر نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر تابش محمود بٹ نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر کامل عملداری یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔