- Advertisement -
بھکر۔ 26 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نےناقص گوشت کیخلاف رات گئے بڑی کاروائی کی اور 179 کلو بدبودار گوشت تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے درخان والا کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس کی مدد سے ناقص اور بدبودار گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
170 کلو ناقض اور بدبودار گوشت کو ڈپمنگ سائٹ پر تلف کر دیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، ملزمان اور گاڑی دونوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601313
- Advertisement -