بھکر پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 03 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا
بھکر، پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 03 اشتہاری ملزمان گرفتار، پولیس ترجمان

مزید خبریں
بھکر۔۔06 جولائی (اے پی پی):بھکر پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 03 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کے احکامات پر ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی مدد سے 03 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزمان میں مظہر حسین جو مقدمہ نمبر 517/25 ،سلیم رضا مقدمہ نمبر 517/25 جبکہ عبدالغفار ولد امیر مختار سکنہ داجل، جو مقدمہ نمبر 907/25 بجرم 406 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھے ،جنکو گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا








