بھکر، پولیس کا کریک ڈاؤن شراب، اسلحہ، ساؤنڈ سسٹم اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ملزمان گرفتار،ترجمان پولیس

بھکر، پولیس کا کریک ڈاؤن شراب، اسلحہ، ساؤنڈ سسٹم اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ملزمان گرفتار،ترجمان پولیس

بھکر۔ 06 جولائی (اے پی پی):بھکر پولیس تھانہ سٹی دریا خان کی سرچ آپریشن اور مختلف کارروائیوں کے دوران شراب فروش، ناجائز اسلحہ والا، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 05 ملزمان گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن اور مختلف کارروائیوں کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران ملزم اللہ دتہ کو 30 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 331/26 درج کیا گیا، جبکہ محمد الطاف ولد غلام محمد کو 15 لیٹر شراب برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر 332/26 درج کر لیا گیا۔اسی طرح خلیل ولد غلام حسین کو 30 بور پستول سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 337/26 درج کیا گیا۔مزید کارروائی کے دوران نزاکت علی ولد محمد حنیف کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ نمبر 338/26 درج کیا گیا، جبکہ ناصر حسین کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ نمبر 339/26 درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، قانون شکن عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔