پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز،کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا

"پنجاب میں مون سون بارشوں کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ، 6 سے 8 جولائی تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کے باعث کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت۔”

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز،کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا،6 سے8 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہا ئوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا،ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جا وید نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔گرد وغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔ڈی جی عمر جاوید نے کہا کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر رابطہ کریں۔