بھکر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

225
بھکر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):عیدالاضحٰی کے پہلے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کا دورہ کیا ، جہاں بیمار مریضوں کی عیادت کی گئی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے مریضوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا بھی دورہ کیا گیا،

جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ضلع کے دونوں بڑے افسران سمیت جیل وزٹر سرگودھا ڈویژن طارق حمید ملک نے جیل کے قیدیوں سے ملاقات کی ،عید قربان کے نیک اور بابرکت دن کے حوالے سے مبارک باد دی ۔ جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود، جیل کی بہتری اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ قیدیوں کی بحالی اور ان کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

عید کے اس پرمسرت موقع پر، بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اپنی۔ضلع پولیس اور ایلیان بھکر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک پیش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور نیک اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ متحد و خوشحال رکھے۔امین