23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،آل پنجاب ایل ای ڈی والی بال چیمپین شپ میں گورنمنٹ...

بھکر ،آل پنجاب ایل ای ڈی والی بال چیمپین شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

- Advertisement -

بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):آل پنجاب HED والی بال چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ آل پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی دوسری سالانہ اے ڈی اے/بی ایس والی بال چیمپئن شپ میں کالج نے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔

سرگودھا ڈویژن کی نمائندہ ٹیم میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے قابلِ فخر طلبامحمد ثاقب اور محمد حسنین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی شاندار صلاحیتوں کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اس شاندار کامیابی پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کٹ نے طلبا، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبا نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ کامیابی نہ صرف کالج بلکہ پورے بھکر اور سرگودھا ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں دعاگو ہوں کہ ہمارے نوجوان اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں