بھکر ،حادثے کے بعد ٹرک میں سوار ہیلپر اندر پھنس گیا تھا،ریسکیو 1122

سرکی کے قریب پکی نہر، جھنگ روڈ منکیرہ پر سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گیا، حادثے میں ٹرک کا ایک ہیلپر زخمی ہوگیا۔

بھکر۔ 03 ستمبر (اے پی پی):سرکی کے قریب پکی نہر، جھنگ روڈ منکیرہ پر سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گیا، حادثے میں ٹرک کا ایک ہیلپر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اسٹیشن منکیرہ سے ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ریسکیورز کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث سیمنٹ سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گیا اور الٹ گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک میں سوار ہیلپر اندر پھنس گیا تھا، جسے موقع پر موجود افراد نے باہر نکال لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہیلپر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا۔