گلیسکو سمتھ کلائن کے ششماہی منافع میں 9.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گلیسکو سمتھ کلائن کے ششماہی منافع میں 9.04 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):گلیسکو سمتھ کلائن کے ششماہی منافع میں 9.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران گلیسکو سمتھ کلائن کا منافع 4.58 ارب روپے تک بڑھ گیاجبکہ جنوری تا جون 2025 کے دوران کمپنی کو 4.20 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح مالی سال 2025 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2025کے اسی عرصہ کے دوران گلیسکو سمتھ کلائن کے منافع میں 0.38 ارب روپے یعنی 9.04 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








