لاہور، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزمان اعجاز سرور، شاہد حسین اور شہزاد احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے اور ان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں، ملزمان بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے۔ایک اور کارروائی میں ملزم فرمان علی کو غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں استعمال ہونے والا سامان اور متعلقہ نیٹ ورک آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ملزم کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں