قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس وِنگ کے مطابق قائم مقام صدر نے دوران کارروائی فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو وطن عزیز کے امن، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں جاری رہیں گی۔







