وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب اور دلیرانہ کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور دلیرانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب اور دلیرانہ کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعرات کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ36 گھنٹے طویل آپریشن میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنا ہماری سکیورٹی فورسز کی بے مثال بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان وطن کے امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔







