سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے جری سپوتوں کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے جری سپوتوں کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

جمعرات کو ایک پیغام میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں