وفاقی وزیر داخلہ کا پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی دراندازی کی مذموم کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی دراندازی کی مذموم کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے فورسز کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے داخل ہونے والے 15 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ محسن نقوی نے وطنِ عزیز کے دفاع میں پیش پیش سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عسکری حکمتِ عملی اور بے مثال جرأت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن افواجِ پاکستان اور سکیورٹی ادارے سرحدوں پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا رہے ہیں۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں