استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو زبردست دادِ شجاعت پیش کی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیاں اور کامیابیاں ہر محب وطن کے لیے قابلِ فخر ہیں ، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو زبردست دادِ شجاعت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا کر ثابت کر دیا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیاں اور کامیابیاں ہر محب وطن کے لیے قابلِ فخر اور ناقابلِ فراموش ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کو سرحدوں پر دہشت گردی کے دو طرفہ چیلنجز کا سامنا ہے، مگر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہماری مسلح افواج ہمہ وقت سینہ سپر ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف یہ نپی تلی اور بروقت کارروائیاں امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان میں فتنہ و فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ملک کے امن، بقا اور سلامتی کے لیے روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی بہادر افواج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







