24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،روور سکاؤٹس کیمپ میں ہمارے ہو نہار طلبا نے ثابت کر...

بھکر ،روور سکاؤٹس کیمپ میں ہمارے ہو نہار طلبا نے ثابت کر دیا کہ نظم و ضبط محنت اور لگن کے ساتھ کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے ،پرنسپل

- Advertisement -

بھکر۔ 29 اگست (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا نے روور سکاؤٹس کیمپ گھوڑا گلی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے روور سکاؤٹس نے گھوڑا گلی میں منعقدہ کیمپ انسپکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

پر نسپل کالج ڈاکٹر جاوید اقبال کٹ نے ٹیم انچارج پروفیسرخضر عباس خان اور تمام طلبا کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب کے دوران ٹیم انچارج خضر خان نے فرسٹ پوزیشن کی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پرنسپل صاحب کے سپرد کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پر نسپل ڈاکٹر جاوید اقبال کٹ اور پروفیسر امجد سعید چودھری نے روور سکاؤٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، انہوں نے کہا کہ کیمپ انسپکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کےہمارے ہونہار طلبا نے ثابت کر دیا کہ نظم و ضبط، محنت اور لگن کے ساتھ کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں