بھکر۔ 20 مارچ (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس بھکر میں سیف سٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ سیف سٹی پراجیکٹ پر موجود حکام نے آر پی او سرگودھا کو جاری تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریف کیا۔
آر پی او نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کوجلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کی بلڈنگ میں جاری کام بہت تیزی سے جاری ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی سیف سٹی کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا۔سیف سٹی مکمل فعال ہونے سے بھکر میں جرائم کی روک تھام سمیت ٹریفک قوانین پر عمل درآمدمیں بھی مدد ملے گی۔\