بھکر ،سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ دفتر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور ٹریفک سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

7
بھکر ،سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ دفتر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور ٹریفک سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

بھکر۔ 13 جون (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نےشہید کانسٹیبل شکیل ناصر کے والد محترم کے ساتھ مل کر سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ دفتر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بھکر اور ٹریفک سہولت سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عدنان علی انور ٹریفک پولیس آفیسران کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کیا ۔

افتتاح کے موقع پر سول سوسائٹی اور ،میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی .۔عوام الناس کی فلاح و بہتری اور شکایت و ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اپنے آفس موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ سہولیات مرکز میں ٹریفک کے متعلق متعدد سہولیات ایک چھت کے نیچے جیسے شہریوں کیلیے نئےلرنر، تجدیدلرنر ،تجدید لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس اور ڈوپلیکٹ لائسنس وغیرہ کی سہولیات میسر ہو گی،

اب شہری کہیں دوردراز سفر کرنے کی بجائے لاری اڈا بھکر کے ساتھ اس سنٹر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، نیز اس سنٹر میں خواتین کی سہولت کیلیے لیڈیز کاونٹر بھی قائم کیا گیا جہاں پر بااخلاق اور پیشہ وارانہ سٹاف تعنیات کیا گیا ہے۔سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں شہریوں کیلیے ویٹنگ ایریا بھی قائم کیا گیا ہے ۔