بھکر ،ماہ محرم الحرام کی آمد پر بھکر پولیس کا بھکر کے شہریوں کو ایک اہم پیغام

21
بھکر ،ماہ محرم الحرام کی آمد پر بھکر پولیس کا بھکر کے شہریوں کو ایک اہم پیغام

بھکر۔ ۔۔۔ 11 جون (اے پی پی):ماہِ محرم الحرام کی آمد پر بھکر پولیس آپ سب کو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔یہ مہینہ ہمیں برداشت، صبر اور اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹس، اشتعال انگیز تبصرے یا فرقہ وارانہ مواد پھیلانا (لائک اینڈ شئیر) نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ معاشرتی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنا یا شیئر کرنا قابلِ گرفت جرم ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ سوشل میڈیا کی ہر سرگرمی پر نظر رکھی جا رہی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ بھکر پولیس نے عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد ایسے شر پسند عناصر پر کی نشاندہی کریں جو معاشرے کا امن خراب کرنے کی کوشش کریں، اور فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں اور امن و امان کے قیام میں بھکر پولیس کا ساتھ دیں۔