بھکر ،محکمہ پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے بھکر سے 3349 مرد و خواتین امیدواران اہل قرار پائے

179

بھکر۔ 17 فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس میں کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان سال 2025 ریکروٹمنٹ کا پہلا مرحلہ جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں پنجاب پولیس کے کنسٹیبلان و لیڈی کنسٹیبلان سال 2025کی ریکروٹمنٹ کے سلسلہ میں دوڑ ٹیسٹ کا مرحلہ میلہ گراؤنڈ بھکر میں شروع کیا گیا ہے۔چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان کی زیر نگرانی جاری ہے جبکہ اس موقع پر ریکروٹمنٹ بورڈ کے سیکرٹری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ممبر بورڈ خالد محمودشاہ ایس پی RIB ڈی جی خان ریجن بھی موجود ہیں۔محکمہ پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے ضلع بھکر سے 3349 مرد و خواتین امیدواران کو اہل قرار دیا گیا۔

اس دوران ضلع بھکر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔تمام امیدواران کی ویریفکیشن کے بعد انہیں میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں, ہینڈی کیم ،ڈراؤن کیمرہ اور موبائل کیم وین سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔چیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا عمل 100 فیصد میرٹ پر کیا جارہاہے اور شفاف ہے، امیدوار اپنی قابلیت،محنت اور صلاحیت پر یقین رکھیں ۔

اگر کسی کو بھرتی کے متعلق کوئی اعتراض ہو تو مجھ سے اکر رابطہ کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے تمام امیدواران کو تنبیہ کی کہ اگر آپ سے کوئی پولیس ملازم یا پرائیویٹ شخص بھرتی کروانے کیلئے کسی قسم کا مطالبہ کرے تو اس کی فوری اطلاع مجھے، سیکرٹری و ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ کو یا 0453921369 پر دیں۔