24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی / معرکہ حق کے موقع...

بھکر ،وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی / معرکہ حق کے موقع پر پروقار تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوئی

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 14 اگست (اے پی پی):وطن عزیز پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے عظیم الشان موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔اس عالیشان تقریب میں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان،ممبران امن کمیٹی صاحبزادہ منصور سلطان،مولانا محمد صفی اللہ،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں،اے ڈی سی جی ارشد وٹو،شیخ محمد ایوب،رانا محمد انور،سپرینٹنڈنٹ ڈی سی آفس شیر بہادر،پادری مرقس مسیح،مختلف محکمہ جات ہیلتھ،ریسکیو 1122،پاپولیشن ویلفیئر آفس،سول ڈیفنس،پولیس، ٹیوٹا،ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے سربراہان، میڈیا نمائندگان،ماہرین تعلیم،عمائدین شہر،مختلف شعبوں کی سرکردہ خواتین،اساتذہ کرام اورطلباء وطالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی،سٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر اکرم عزیز اور میڈم نورین نے ادا کئے۔

تقریب میں 7بج کر58منٹ پر سائرن بجایا گیاجس کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔قومی ترانہ اورگارڈآف آنر پیش کیاگیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن یوم آزادی اور معرکہ حق میں روایتی دشمن کے خلاف عظیم الشان فتح تمام اہل وطن کو اس عظیم قومی دن کی خوشیوں میں شریک کرنے،وطن عزیز سے محبت کے جذبہ کو فروغ دینے اورقومی تعمیروترقی کیلئے شبانہ روز محنت کرنے کے عہد کی تجدید کاموقع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کاقیام ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے باعث عمل میں آیااوراس کے استحکام وسالمیت اورترقی وخوشحالی کیلئے بھی اسی جذبہ قربانی اورجہد مسلسل کی ضرورت ہے۔۔

- Advertisement -

طلباو طالبات نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں اورزریں اصولوں سے ہمیں یہ درس ملتاہے کہ بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو اکابرین تحریک پاکستان اورقومی مشاہیرکے کارناموں سے آگاہ کرناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں خاطر خواہ ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ بن کر قومی تعمیرواستحکام کیلئے ہراول دستے کاکردار بخوبی اداکرسکیں۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے یوم آزادی کی نسبت سے تقاریر، بیت بازی،ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں