17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،پولیس نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بھکر ،پولیس نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

- Advertisement -

بھکر۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی قیادت میں بھکر پولیس کا جرائم پیشہ کے خلاف سخت ایکشن لیا۔بھکر پولیس کی ماہ فروری سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی میرٹ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ماہ فروری میں بھکر پولیس نے 744 مقدمات کا اندراج کیا،

بھکر پولیس نے ماہ فروری میں 103 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔منشیات سے پاک پنجاب کے مشن میں 20 مقدمات کا اندراج کیا گیا،گرفتار منشیات فروشوں سے 17 کلوگرام چرس ، 610 لیٹر شراب اور شراب کی 02 چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں۔غیر قانونی اسلحہ برداروں کے خلاف 46 مقدمات کا اندراج کیا گیا جسمیں 33 پسٹلز ، 11 بندوقیں، 01 رائفل 01 کلاشنکوف اور 123 کارتوس برآمد ہوئے

- Advertisement -

جبکہ سال 2025 میں بھکر پولیس نے مجموعی طور پر 01 کروڑ 43 لاکھ 32 ھزار سے زائد مالیت کی ریکوری کی۔پکار 15 پر پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے 07 شاطر ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔بھکر پولیس نے ماہ فروری میں 329 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل کی راہ دکھائی۔پنجاب بھر میں جاری مہمات اور جرائم کے خاتمے کیلیے بھکر پولیس نے بجلی چوری ، ساؤنڈ سسٹم، پتنگ بازی، کرایہ داری، بھکاری ایکٹ اور سموگ کے خاتمے کیلیے کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس نے ماہ فروری میں قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کیا جسمیں ایک دہرے قتل کا ملزم بھی شامل ہے ،پویس خدمت مرکز بھکر پر 8111 شہریوں کو مستفید کیا گیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں 8179 شہریوں کو چالان کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں