بھکر ،ڈپٹی کمشنرکا زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کا دورہ

87

بھکر ۔ 24 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈیویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ نے سرکٹ ہاؤس کے جاری کام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے تفصیلی دورہ کے دوران سرکٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کی کہ جاری کام کو مزید تیز رفتار بنایا جائے اور تعمیراتی میٹریل کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کی تعمیرکا کام معیاری انداز میں جلد مکمل کیا جائے اس ضمن میں قطعی طورپر سست روی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔\