بھکر ،ڈپٹی کمشنرکا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ اس موقع پر موجود مریضوں اور لواحقین سے معلو مات لیں

23
بھکر ،ڈپٹی کمشنرکا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ اس موقع پر موجود مریضوں اور لواحقین سے معلو مات لیں

بھکر۔ ۔۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ کیا، انہوں نے موقع پر موجود مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےکلینک میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کلینک میں دستیاب ادویات کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو بروقت علاج و ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔